اداکار نمیر خان کی خوابوں کی لڑکی کون ہے؟

نمیر خان کی ڈریم گرل کا انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے والے اداکار و ماڈل نمیر خان نے اپنی ڈریم گرل کے بارے میں بتا دیا۔
ڈراموں میں ولن کا کردار
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نمیر خان نے ڈراموں میں زیادہ تر ولن کا کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنے کام سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
مزاحیہ شو میں شرکت
اداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اداکاری کے شوق اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خیالات کا اظہار کیا۔
ڈریم گرل کا سوال
شو میں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کی ڈریم گرل کون ہے؟ اس پر نمیر خان نے کہا کہ جب کوئی پسند آنا ہوتا ہے تو وہ ایک ہی نظر میں پسند آجاتا ہے، پھر جو چیزیں آپ نے سوچی ہوتی ہیں وہ آپ کے ذہن میں ہی نہیں رہتی ہیں، اس لیے میں نے اپنے ذہن میں کسی کا خاکہ نہیں رکھا ہوا۔
چہرے کی پسند
میزبان نے سوال کیا کہ کیسے چہرے آپ کو پسند آتے ہیں، اس کے جواب میں نمیر نے کہا کہ چہرے کے sharp features دل کو بھاتے ہیں، کینیڈا میں ایک لڑکی کو دیکھا تھا جو مجھے اچھی لگی لیکن اس کے بارے میں مجھے کچھ نہیں پتا وہ کون ہے کہاں ہے۔