انڈین میڈیا جو بولتا ہے پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ سیل اسی کو پھیلاتا ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کی وضاحت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا جو بیانیہ اختیار کرتا ہے، وہی ہمارے ہاں مخصوص پروپیگنڈہ سیل آگے پھیلاتے ہیں، جو قومی مفاد کے خلاف انتہائی خطرناک رجحان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سوشل میڈیا پر منفی اثرات

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر تصدیق کے کسی بھی خبر کو سوشل میڈیا پر پھیلانا پروپیگنڈہ کے زمرے میں آتا ہے، اور یہ رویہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔بعض عناصر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلانے کے بعد نہ تو معذرت کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی پوسٹس کو مناسب وضاحت کے ساتھ ہٹاتے ہیں، جبکہ تب تک وہ خبر سادہ لوح عوام تک پہنچ چکی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئنز شپ جیت لی

قانونی کارروائی کی ضرورت

عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی اور عملی سطح پر سخت کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں کوئی شخص پاکستان کے نیشنل انٹرسٹ کے خلاف ایسی مہم کا حصہ نہ بن سکے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت معلومات کی اشاعت سے ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اقدامات

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان پروپیگنڈہ ٹرولز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ قومی سلامتی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...