اگر ایران میں حکومتی رِٹ ختم ہوئی تو پاکستان ایران سرحد پر موجود علیحدگی پسند تنظیمیں صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے گفتگو۔

عاصم منیر کی ملاقات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران میں حکومتی رِٹ ختم ہوئی یا وہ اندرونی خلفشار کا شکار ہوا تو پاک-ایران سرحد پر سرگرم علیحدگی پسند اور جہادی شدت پسند گروہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سرجانی میں ڈمپر کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
خطرات کی نشاندہی
برطانوی نیوز ایجنسی 'رائٹرز' میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان 900 کلومیٹر طویل سرحد کے دونوں جانب ایسے گروہ سرگرم ہیں جو دونوں ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔ یہ گروہ ایرانی حکومت اور پاکستانی ریاستی اداروں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
امریکی صدر کا ردعمل
اس ملاقات کے بعد امریکی صدر نے یہ کہا کہ پاکستانی قیادت صورتحال سے خوش نہیں ہے۔