ایرانی حملے: ہزاروں اسرائیلی بے گھر، گاڑیوں کو نقصان، کمپنسیشن فنڈ میں درخواستوں کی بھرمار

ایران کے حملے کے نتیجے میں اسرائیلی بے گھر
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حملوں کے باعث ہزاروں اسرائیلی بے گھر، گاڑیوں کو نقصان، کمپنسیشن فنڈ میں ہزاروں درخواستیں آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس، ریسٹورنٹ مالک نے چور کو قتل کرکے پکڑ لیا
ہزاروں بے گھر اسرائیلی شہری
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے باعث 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بے گھر ہوگئے۔ اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت آحارونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔
نقصانات کا ازالہ
یہ معلومات اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 ہزار سے زائد درخواستیں اب تک عمارتوں اور گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے جمع کروائی جا چکی ہیں۔ ایرانی حملوں سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔