چیئرمین واپڈا سجاد غنی مستعفی
چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) سجاد غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کے اعزاز میں جدہ میں عشائیہ، خطاب میں کرکٹ بورڈ پر کڑی تنقید
استعفے کی وجوہات
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیئرمین واپڈا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔
وزیراعظم کا اقدام
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ منظوری کیلئے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔








