آج رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات
آج کا دن: 21 جون 2025
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج 21 جون کو رواں سال 2025 کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: شملہ معاہدہ، 1972 کا وہ معاہدہ جس نے بھارت پاکستان تعلقات کی بنیاد رکھی
دن اور رات کا دورانیہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے حوالے سے بتایا کہ آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ کا ہو گا جبکہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہو گی۔ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
موسمی حالات
ویسے تو گرمی کے موسم میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہو جاتی ہیں لیکن آج یعنی 21 جون کا دن شمالی نصف کرے میں سال 2025ء کا سب سے طویل ترین دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سفر کی دہلیز پر۔۔۔
زمین کی گردش اور موسم
واضح رہے کہ ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو راس الجدی کے موقع پر سورج قطب جنوبی کی جانب جھکا ہوتا ہے اور شمالی نصف کرے سے دور ہوتا ہے تو یہاں سردیوں کا آغاز ہوتا ہے۔ اس وجہ سے دن کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے جبکہ موسم گرما میں اس سے الٹ ہوتا ہے۔ شمالی نصف کرے کے خطوں میں اگلے تین دنوں تک طلوع آفتاب کا وقت یہی رہے گا البتہ سورج غروب ہونے کا وقت تبدیل ہوتا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی یکطرفہ جیت، متحدہ عرب امارات کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست
آج کا موسم
ادھر آج کراچی میں صبح سویرے ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ شہر کا موسم ابر الود رہے گا۔ دن کے اوقات میں بھی ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں، ہوا چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔
بارش کی پیشگوئی
راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات گئے بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، صوابی، مردان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔








