تحریک انصاف کے اہم رہنما کی ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
فیصلے کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
قریشی کا جیل منتقل ہونا
یاد رہے کہ 18 جون کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا。