پاکستان نے امریکی صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کا خط بھیج دیا

پاکستان کی جانب سے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کی سفارش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیج دیا۔
خط کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کا نوبیل امن انعام دینے کی سفارش کا نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دستخط سے روانہ کیا گیا۔
سفارش کے پس منظر
رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دستخط سے خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا گیا۔ اس میں پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے کردار اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے اقدام کا ذکر کیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی مداخلت کا اعتراف
واضح رہے کہ حالیہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔