ریپ، تشدد اور دہشتگردی، امریکہ نے خواتین شہریوں کو اکیلے بھارت کے سفر سے روک دیا

امریکہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے بھارت کے سفر سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے 16 جون کو لیول 2 کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی، جس میں اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرتے ہوئے احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خطرات اور تشویشات
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایڈوائزری میں کہا گیا کہ تفریحی مقامات پر زیادتی کے واقعات (ریپ کیسز) اور جنسی تشدد انڈیا میں بڑھتے ہوئے جرائم میں سے ہیں لہٰذا خواتین اکیلے بھارت کا سفر نہ کریں۔
مزید یہ کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے تفریحی مقامات، شاپنگ مالز، اور حکومتی مقامات پر حملوں کا بھی امکان موجود ہے۔