ایران پر امریکی حملوں کے بعد سعودی عرب کے ماحول میں تابکاری کے آثار نہیں ملے،سعودی جوہری ریگولیٹر

سعودی جوہری ریگولیٹر کا اہم بیان
جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی جوہر ی ریگولیٹر نے امریکا کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد اہم بیان جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ پہلے تو آیا نہیں لیکن پاکستانی حملے کے بعد فوری آگیا، تو اس جنگ کا فاتح کون ہوا؟ صحافی نے ایسی بات بتادی کہ قوم کے سر فخر سے بلند ہوگئے۔
تابکاری اثرات کی عدم موجودگی
عرب میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعودی عرب کے نیوکلیئر اینڈ ریڈیولوجیکل ریگولیٹری کمیشن نے کہا ہے کہ امریکا کے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں سعودی عرب اور خلیجی خطے میں کوئی تابکار اثرات نہیں پائے گئے۔
کویت کے نیشنل گارڈ کا اعلان
ادھر کیونا نیوز ایجنسی کے مطابق کویت کے نیشنل گارڈ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت کی فضائی حدود اور پانیوں میں تابکاری کی سطح مستحکم ہے اور صورتحال نارمل ہے۔