ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ، آئی اے ای اے نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اجلاس کا اعلامیہ
جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایران پر امریکی حملے کے بعد پیر کو اجلاس طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی کوشش ہے کہ بانی سے ملاقات کو روکا جائے: عمرایوب
اجلاس کی تفصیلات
بی بی سی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے کہا کہ اتوار کو ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد پیر کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
تابکاری کی سطح میں استحکام
قبل ازیں اپنے بیان میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ اس وقت تک آف سائٹ تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ آئی اے ای اے ایران کی صورتحال پر مزید جائزے فراہم کرے گا جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی۔