ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرکے امریکا کے لیے نئی جنگ کا آغاز کردیا، دیمتری میدویدیف

روسی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کا بیان
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرکے امریکا کیلئے نئی جنگ کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں علامہ اقبال کی علامتی قبر بنائی گئی
امریکی حملے کی تفصیلات
غیرملکی خبرایجنسی رائٹر کے مطابق امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا۔ ٹرمپ نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امن کیلئے تیار نہیں ہوتا تو پھر وہ مزید خوفناک حملوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔
میودیدیف کا موقف
سابق روسی صدر اور روسی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف نے ایران پر امریکی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرکے امریکا کیلئے نئی جنگ کا آغاز کردیا۔