افغان وزیر خارجہ امیر متقی کی اسحاق ڈار سے ملاقات

وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی ملاقات
استنبول( مانیٹرنگ ڈیسک ) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ترکیہ کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر، پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محترم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اس موقع پر دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔