2 دن انتظار نہیں کر سکتے۔۔۔امریکی اور اسرائیلی حکام میں ناخوشگوار ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیل سامنے آ گئی

ایران پر حملے کی صورتحال
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پر حملے سے متعلق اعلیٰ ترین امریکی اور اسرائیلی حکام میں ناخوشگوار ٹیلی فون کال کی خبر سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
اسرائیل کی فوری کارروائی کا مطالبہ
’’جنگ‘‘ نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے ضد کی کہ ایران پر حملے کے لیے 2 دن انتظار نہیں کر سکتے۔ اسرائیل اکیلے فردو نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
امریکی نائب صدر کا موقف
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب امریکی صدر وینس نے کال کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں جنگ کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔
اسرائیل کی جنگ کی طرف کشیدگی
امریکی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ہمیں جنگ میں گھسیٹ رہا ہے۔