کراچی: ملیر اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے کراچی میں محسوس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کی رپورٹ
’’جنگ‘‘ کے مطابق، محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلہ 6 بجکر 30 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا اور اس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلو میٹر تھی۔