امریکہ نے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، انہیں پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا
امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر حملے
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) بی بی سی نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ 22 جون 2025 کو امریکہ کی جانب سے جن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، انہیں پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 5افراد جاں بحق
حسن عابدینی کا بیان
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر حسن عابدینی سرکاری ٹی وی پر براہ راست آئے اور اُن کا کہنا تھا کہ 'ایران نے کچھ عرصہ قبل ان تین جوہری تنصیبات کو خالی کرا لیا تھا۔ جنہیں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب امریکہ کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔'
ٹرمپ کا اعلان
بی بی سی کے مطابق، حسن عابدینی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کی بات سچ بھی ہے تو ایران کو 'کوئی بڑا دھچکا نہیں لگا کیونکہ مواد پہلے ہی ان مقامات سے نکال لیا گیا تھا۔' حسن عابدینی کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان میں فورڈو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔








