کیا یہ وہی ریکٹر ہیں جنہیں ویل چیئر پر سپریم کورٹ لایا گیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی کا یونیورسٹی وکیل سے استفسار

سماعت کا آغاز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں یونیورسٹیز کے وی سیز کی تعیناتیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل پرسماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل یونیورسٹی سے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی ریکٹر ہیں جنہیں ویل چیئر پر سپریم کورٹ لایاگیا؟

یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے: عمران خان

سماعت کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں یونیورسٹیز کے وی سیز کی تعیناتیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کیا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ریکٹر اور صدر کا تقرر ہوگیا؟

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن لندن کے زیر اہتمام یومِ تکبیر کا جشن ، نواز شریف کے فیصلے کو “دُلیرانہ  فیصلہ” قرار دیا گیا

ریکٹر کی حیثیت

وکیل نے کہاکہ ریکٹر کی باقاعدہ تقرری ابھی تک نہیں ہو سکی، ایکٹنگ چارج ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ کیا یہ وہی ریکٹر ہیں جنہیں ویل چیئر پر سپریم کورٹ لایاگیا؟ وکیل یونیورسٹی نے کہاکہ صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا تقرر کردیا گیا ہے، ابھی تک صدر نے آ کر چارج نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا, راشد لطیف

معطلی اور نظرثانی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابقہ ریکٹر کو معطل کردیاگیا تھا، ریکٹر کو ہٹانے کی منظوری ابھی تک صدر کی جانب سے نہیں دی گئی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ یونیورسٹی نے ریحان الدین کو ہٹا دیا تو یہ نظرثانی کیسے دائر کرسکتے ہیں؟ وکیل ریحان الدین نے کہاکہ میں نے ہٹائے جانے سے پہلے نظرثانی دائر کی تھی۔

درخواست واپس لینے کی ہدایت

وکیل یونیورسٹی نےکہا کہ یونیورسٹی فیصلے پر نظرثانی واپس لینا چاہتی ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اگر درخواست واپس لینی ہے تو باقاعدہ درخواست دائر کریں۔ کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...