ایران سے کنکشن منقطع، مکران ڈویژن نیشنل گرڈ سے منسلک، بجلی بحال کر دی گئی

مکران میں بجلی کی بحالی
مکران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران سے بجلی منقطع ہونے کے بعد مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال کردی گئی ہے۔
بجلی کی فراہمی کا آغاز
’’جیو نیوز‘‘ نے ترجمان کیسکو کے حوالے سے بتایا کہ ایران سے ملنے والی بجلی دن 12 بجے سے منقطع ہے۔ گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی کے بعد فیڈرز کو مرحلہ وار بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ تربت، ہوشاب، پنجگور، گوادر، ڈور، پسنی اور اورماڑہ میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ ایران سے بجلی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
ایران سے بجلی کی فراہمی
ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ مکران ڈویژن کے 3 اضلاع گوادر، کیچ اور پنجگور کو ایران سے 200 میگاواٹ بجلی ملتی ہے۔ بجلی بحالی کے لیے کیسکو اور ایرانی حکام رابطے میں ہیں۔ ایران سے بجلی کی بحالی کے بعد صورتحال معمول پر آسکے گی۔