سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی سے متعلق رپورٹ کا جواب سندھ اسمبلی میں دیدیا
شرجیل میمن کا کراچی کی رہائش پر بیان
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی سے متعلق رپورٹ کا جواب اسمبلی میں دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: 302 این جی اوز کی ریلیف سرگرمیاں جاری
کراچی کے رہائشی مسائل پر سوالات
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک رپورٹ کو اچھالا گیا کہ کراچی قابل رہائش شہر نہیں ہے۔ اگر کراچی قابل رہائش نہیں ہے تو پورے ملک سے ہزاروں لوگ یہاں کیوں آرہے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: حافظ طاہر محمود اشرفی کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
دیگر شہروں کے مقابلے میں کراچی کی مقبولیت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، شرجیل میمن نے یہ سوال بھی کیا کہ اگر کراچی قابل رہائش نہیں ہے تو پورے ملک کے لوگ کراچی کے بجائے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیوں نہیں جارہے؟
کراچی میں جاری بہتری اور ترقی
مانتے ہیں کہ کراچی میں مسائل ہیں مگر 3 کروڑ لوگوں کو کسی نہ کسی طرح پانی مل رہا ہے، کراچی میں صفائی بھی ہورہی ہے، کچرا بھی اٹھ رہا ہے، لوگ کام پر بھی جارہے ہیں۔








