بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا

سندھ ہائیکورٹ میں بینک فراڈ کیس کی سماعت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، نسل کشی مہم ختم کی جائے :اسحاق ڈار
درخواست ضمانت کی سماعت
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ میں 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی کے وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت کو 30 جون تک ملتوی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں موبائل چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان پر کیلیں ٹھوک کر بدترین تشدد، جان سے مار ڈالا
استغاثہ کے الزامات
استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے امتیاز اور فیصل کے ساتھ ملکر فراڈ کیا۔ ملزمان نے نجی کمپنی کو 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
اداکارہ نادیہ حسین کی صورتحال
اداکارہ نادیہ حسین مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔