ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کر دیا،: اسرائیلی میڈیا
ایران کا میزائل حملہ
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹیل ہوم کی پاکستان میں 100 سے زائد اسٹورز کے قیام کی حکمتِ عملی کا اعلان، سپر اسٹار سجل علی کی کراچی میں فلیگ شپ اسٹور آمد
حملوں کا پس منظر
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کرکے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا جواب دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سارا پاکستان مجبوری میں ہے، پولیس مجبور ہے، میڈیا مجبور ہے لیکن ہم مجبور نہیں، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے آزادی یا موت، علیمہ خان
بیلسٹک میزائل کا استعمال
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائر کردیئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے بنگلہ دیش کے سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
مزید معلومات
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
امریکی اڈوں کی حالت
خیال رہے کہ قطر میں امریکی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ عراق میں امریکہ کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔








