ہمارے اقدام سے برادر ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا بیان

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا ردعمل

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے قطر میں ایئربیس پر میزائل حملوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے اس اقدام سے ہمارے دوست اور برادر ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

حملوں کا پس منظر

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "جو تم پر حملہ کرے اس پر اسی طرح حملہ کرو جس طرح اس نے کیا۔" ایران کی مسلح افواج نے امریکا کے حملے کے جواب میں قطر کے شہر العدید میں ایک امریکی بیس کو تباہ کر دیا۔

میزائلوں کی تعداد

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کامیاب آپریشن میں استعمال ہونے والے میزائلوں کی تعداد ان بموں کے برابر تھی جو امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے میں استعمال کیے تھے۔

قطر کے اہمیت

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے دعویٰ کیا کہ ایرانی افواج کے حملے میں جس بیس کو نشانہ بنایا گیا وہ قطر میں شہری سہولیات اور رہائشی علاقوں سے بہت دور تھا۔ کونسل نے کہا کہ اس اقدام سے ہمارے دوست اور برادر ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں اور ایران قطر کے ساتھ گرمجوشی اور تاریخی تعلقات کو برقرار رکھنے اور جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...