امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تومنہ توڑ جواب ملےگا‘‘ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنر ل پاکپور کا بیان
ایرانی پاسداران انقلاب کا سخت پیغام
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں پاکستانی عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیاں دینے کی وڈیوز وائرل، حکومت برطانیہ سے کارروائی کا مطالبہ
ایران کی فتح کا اعلان
ایرانی میڈیا کے مطابق، ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اپنے پہلے بیان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہدا کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آنے والے دن جنگ کے لیے فیصلہ کن ہوں گے اور ایران کچھ نہیں کر سکے گا، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ
امریکی صدر کی جانب سے وارننگ
میجر جنرل پاکپور نے امریکی صدر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی، تو منہ توڑ جواب ملے گا۔
جنگ بندی کا اعلان
واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔








