اسرائیل اور ایران دونوں نے مجھ سے رابطہ کر کے امن قائم کرنے کا کہا : ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کا امن کا پیغام
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد کہا کہ اسرائیل اور ایران تقریباً ایک ہی وقت میں میرے پاس آئے اور امن قائم کرنے کا کہا، میں جان گیا کہ اب امن کا وقت آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
دنیا اور مشرق وسطیٰ کی فتح
ایکس پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا اور مشرق وسطیٰ اصل فاتح ہیں، دونوں ممالک اپنے مستقبل میں بے پناہ محبت، امن اور خوشحالی دیکھیں گے۔ ان کے پاس بہت کچھ حاصل کرنے کے لیے ہے لیکن اگر وہ سچائی کے راستے سے ہٹ گئے تو سب کچھ کھو بھی سکتے ہیں۔ اسرائیل اور ایران کا مستقبل بے حد روشن ہے، خدا آپ دونوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
جنگ بندی کا آغاز
ٹرمپ نے ایکس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، دونوں ممالک مہربانی کر کے اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔