مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
نظرثانی اپیلوں کی سماعت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: تیز رفتار ڈمپر نے 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، 18سالہ لڑکی جاں بحق
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا۔
کازلسٹ کی منسوخی
اس سے قبل سپریم کورٹ آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث کازلسٹ منسوخ کی گئی تھی۔








