ملاقات کرنے سے انکار پر ثناء یوسف کو قتل کیا، ملزم عمر حیات کا اعترافی بیان

قتل کا واقعہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور کملا ہیرس کی مسلمان ووٹرز کی حمایت کیلئے بھاگ دوڑ
ملزم کا بیان
جیو نیوز کے مطابق، ملزم عمرحیات نے بیان دیا کہ ملاقات کرنے سے انکار پر ثناء یوسف کو قتل کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا گیا، سارا دن انتظار کیا لیکن وہ نہیں ملی۔ ثناء یوسف نے مجھے واپس جانے کو کہا، میں ثناء یوسف کی برتھ ڈے پر تحفہ لایا تھا جو اس نے نہیں لیا۔
غصے کا نتیجہ
ملزم نے بیان میں کہا کہ 2 جون کو ثناء یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے اسے بلایا لیکن وہ نہیں ملی۔ اس کا کہنا ہے کہ مجھے ثناء یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت غصہ تھا، اور میں نے غصے کے عالم میں اس کے گھر جا کر اسے قتل کردیا۔