ورلڈ بینک نے بلوچستان کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی

ورلڈ بینک کی بلوچستان کیلئے امداد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ بینک نے بلوچستان کیلئے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے۔
تعلیم کے منصوبے
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ منظوری بلوچستان میں تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے 2 منصوبوں کیلئے دی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایک کروڑ ڈالربلوچستان کے بچوں میں شرح خواندگی بڑھانے کے منصوبے میں استعمال کیے جائیں گے۔ اس امداد سے بلوچستان میں معیاری پرائمری تعلیم کو فروغ دیا جائے گا اور ڈھائی لاکھ بچوں کو پرائمری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
پانی کی سیکیورٹی کا منصوبہ
اس کے علاوہ 94 ملین ڈالر امداد بلوچستان میں واٹر سکیورٹی اور پیداوار بڑھانے کے منصوبے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے ناڑی، تلی اور لہڑی کے پانی کے چھوٹے کاشتکاروں کی زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔