سعودی عرب میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا

نئے ہجری سال کا آغاز
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے پہلے مہینے کا چاند نظر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے 600 مہمانوں کو کھانا کھلاؤ ورنہ شادی کینسل
چاند دیکھنے کی تقریب
ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے تمیر ریجن میں نئے سال 1447 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔
محرم الحرام کا آغاز
’’جنگ‘‘ کے مطابق سعودی میڈیا نے بتایا کہ سعودی عرب میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔ سعودی عرب میں کل (جمعرات) ہجری سال کا پہلا دن (یکم محرم الحرام) ہو گا۔