اسرائیلی آرمی چیف نے جنگ کے دوران ایران میں خفیہ کارروائیوں سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

اسرائیلی آرمی چیف کا بڑا دعویٰ

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی آرمی چیف نے جنگ کے دوران ایران میں خفیہ کارروائیوں سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل بلایا گیا

ایران کے اندر کارروائیاں

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی کمانڈوز نے ایران کے اندر خفیہ طور پر کارروائیاں انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کا معمر افراد کے لیے بڑا فائدہ سامنے آگیا

جنرل ایال زمیر کا خطاب

ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ایال زمیر نے کہا کہ ’’ہم نے ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کیا اور جہاں جہاں ہم نے کارروائی کا فیصلہ کیا وہاں مکمل کنٹرول کے ساتھ کام کیا۔ یہ سب کچھ ہماری فضائیہ اور زمینی کمانڈو یونٹس کے درمیان ہم آہنگی اور ٹیکٹکل ڈسیپشن کی بدولت ممکن ہوا۔ یہ فورسز دشمن کی سرزمین کے کافی اندر خفیہ طور پر متحرک رہیں اور ہماری افواج کے لیے آپریشنل آزادی کو ممکن بنایا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن ہے، امریکہ اور اسرائیل جنگ کو علاقے میں پھیلانا چاہتے ہیں :رضا امیری مقدم

تاریخی اعتراف

یہ پہلا موقع ہے جب کسی اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے سرکاری طور پر تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایران کے اندر زمینی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

موساد کی خفیہ کارروائیاں

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے کچھ دیر قبل موساد کمانڈوز نے ایران کے اندر خفیہ کارروائیاں کیں۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے ان کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...