پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا ایوارڈ

پروقار تقریب کا انعقاد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 36 مرد و خواتین کھلاڑیوں میں 82 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل
اعزازات اور انعامات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق تقریب میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر 20 لاکھ روپے اور ساؤتھ ایشین سنوکر چیمپئن محمد آصف کو 5 لاکھ روپے کا نقد ایوارڈ دیا گیا۔
اس کے علاوہ سپورٹس فیڈریشنز کے لیے 3.29 کروڑ روپے کی سالانہ گرانٹ اور 3.1 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ تقسیم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی کامیابی کے بعد برطانوی شہزادہ ہیری کی امریکی شہریت خطرے میں پڑگئی
وزیراعظم کے مشیر کا خطاب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں کھیلوں کے فروغ کے لیے سہولیات فراہم کرتی ہیں اور پاکستان کو بھی اس معیار تک پہنچنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان نہ صرف اپنا بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کریں۔
یہ بھی پڑھیں: جگر کی بیماری کی قبل ازا وقت تشخیص کیلئے خون کا نیا ٹیسٹ وضع
سپورٹس فیڈریشنز کی گرانٹس
تقریب میں ایتھلیٹکس فیڈریشن کو ایک کروڑ روپے، نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کو 70 لاکھ روپے جبکہ ہینڈ بال، والی بال، اور سکواش فیڈریشنز کو 50 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی۔
شرکاء کی فہرست
تقریب میں ہاکی کپتان عماد شکیل بٹ، ٹینس سٹار اعصام الحق اور متعدد دیگر نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔