جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا: مشیر امریکی صدر

سٹیو وٹکوف کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات دور، پیر کو دوبارہ مقرر کرنے کا حکم
ابراہام معاہدے کی توسیع
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، ایک اپنے بیان میں سٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہام معاہدے کو وسعت دی جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔
مستقبل کی توقعات
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امید ہے جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے جن کے بارے میں کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا اور یہ عمل مشرق وسطیٰ میں توازن لائے گا۔