عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف
پشاور میں سیاسی صورتحال
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا: وزیراعظم
مخالفین کی کوششیں ناکام
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مخالفین آئین، قانون اور انصاف کا جنازہ نکالنے کے باوجود بھی عمران خان کو مائنس کرنے میں ناکام رہے، تحریک انصاف کے بعض کارکنان بھی غیر دانستہ طور پر اس منفی مہم کی زد میں آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 10 ہزار بچوں کا باپ، دنیا میں سب سے بڑی جسامت، سب سے زیادہ عمر، آدم خور مگر مچھ کی 124 ویں سالگرہ
وعدے کے خلاف حقیقت
انہوں نے کہا کہ مخالفین دل بہلانے کے لئے جو چاہیں کر لیں، مگر حقیقت سے چشم پوشی نہ کریں۔
عوام کا ردعمل
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عوام عمران خان کو مائنس کرنے کے بجائے پلس کر رہے ہیں، قید میں ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہیں، حکمران عمران خان کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔








