وفاقی محتسب نے علاقائی دفتر ملتان کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا، فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے: اعجاز احمد قریشی

افتتاحی تقریب کا اہتمام

ملتان( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اپنے ادارے کے علاقائی دفتر ملتان کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔ اس تقریب میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے اہم افراد، اور میڈیا کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وفاقی محتسب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری افسروں پر زور دیا کہ وہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شکایت کنندگان کو فوری ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات

وفاقی محتسب کا پیغام

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ غریبوں کی عدالت ہے اور اس ادارے کا مقصد نادار اور پسماندہ طبقے کی داد رسی کرنا ہے۔ ہم 200 سے زائد وفاقی سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے پر عزم ہیں۔ سرکاری افسران کو عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوٹرل وینیو سے متعلق کل فیصلہ ہو جائے گا، محسن نقوی

اجلاس کی صدارت

وفاقی محتسب نے اپنے دورہ کے دوران وفاقی محتسب کے علاقائی دفاتر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت کو شعار بنائیں اور وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر ہمیں اپنے اختیارات استعمال کرنا پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی، جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہونگی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

شکایات کی تعداد میں اضافہ

وفاقی محتسب نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ سال 2024ء کے دوران عوامی شکایات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں مظفرآباد، گلگت بلتستان، میر پور خاص، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں نئے علاقائی دفاتر قائم کئے گئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر کے 26 شہروں میں یہ ادارہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی وزراءبیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں: شرجیل میمن

میڈیا سے گفتگو

وفاقی محتسب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 2 لاکھ 26 ہزار 372 شکایات آئیں اور 2 لاکھ 23 ہزار 198 شکایات کے فیصلے کیے گئے، 93.21 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد بھی ہو گیا۔ عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں 126 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس نے بے وفائی نہ کی ایسی باتیں بھی یاد کرا دیں جو دماغ کے کسی کونے میں دب گئی تھیں، ایسی فلم چلی کہ حیران رہ گیا، مختلف شہروں میں بتائے سال یاد آگئے

علاقائی دورے اور کمیونٹی کی خدمت

OCAR پروگرام کے تحت 171 دورے کیے گئے، جبکہ وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیموں نے سرکاری محکموں کے 79 دورے کیے تاکہ سرکاری اداروں کے نظام کی اصلاح اور خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔ ہمارے انسٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں جا کر کھلی کچہریاں منعقد کر کے عوام الناس کو انصاف فراہم کر رہے ہیں۔

خصوصی شکایات کمشنرز کی تقرری

وفاقی محتسب میں بیرون ملک پاکستانیوں اور بچوں کی شکایات کے لیے الگ سے شکایات کمشنرز مقرر کیے گئے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نادار اور پسماندہ طبقے کی شکایات کی داد رسی کرنا ہے۔ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، اور معائنہ ٹیموں کے مختلف سرکاری اداروں کے دوروں کی بدولت ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...