فیصل آباد؛ پولیس مقابلے کے دوران گینگ میں شامل 4 سگے بھائی مارے گئے
پولیس مقابلے میں گینگ کے چار بھائیوں کی ہلاکت
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ی سی ڈی فیصل آباد کے ساتھ پولیس مقابلے میں وقاص شاہ گینگ میں شامل چار سگے بھائی مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: موقع سب کے لیے ہے، بیڈ پر جیسے زلزلہ سا آیا ہو، تمام مانیٹر جو صفر پر تھے چل پڑے، نئی زندگی کا سفر، لمحوں میں مردہ شخص میں زندگی لوٹ آئی تھی
مجرمین کی سرگرمیاں
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بھتہ خوری، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بلیک آوٹ کے بعد بجلی بحالی میں ناکامی پر نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو جرمانہ کردیا
پولیس کارروائی کی تفصیلات
انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن علی اکرام گورائیہ نے ٹیم کے ہمراہ بھکر میں ریڈ کیا۔ تحصیل دریا خان میں روپوش شاہ گینگ کے اراکین نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار اور سابق کرکٹر کی والدہ کی گلا کٹی لاش ملی، حیران کن انکشافات
مقابلے کے نتائج
ملزمان نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم دورانِ مقابلہ شاہ گینگ کا سرغنہ گلفام شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔
امن کا قیام
ترجمان کے مطابق، شاہ گینگ فیصل آباد کے عوام کے لیے دہشت کی علامت تھا جس کا مکمل خاتمہ ہوچکا۔ شاہ گینگ کے تمام اراکین پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے، فیصل آباد میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور خطرناک ملزمان کا قلع قمع جاری رہے گا۔








