آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کرادیے
نئے قوانین کا تعارف
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کرادیئے ہیں۔ آئی سی سی نے نئے قوانین کے تحت کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 16 جنوری تک شدید سردی کی پیشگوئی، لاہور میں درجہ حرارت 3ریکارڈ
سٹاپ کلاک کا نظام
آئی سی سی کی جانب سے وائٹ بال کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی سٹاپ کلاک متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے۔ فیلڈنگ سائیڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں اوور کے اختتام پر دوسرا اوور ایک منٹ کے اندر شروع کرنا ہوگا۔ ایک منٹ میں اوور شروع نہ کرنے پر امپائر 2 وارننگز دے گا۔ تیسری بار امپائر فیلڈنگ سائیڈ پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کرے گا۔ سٹاپ کلاک کا یہ رول آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکلز پر لاگو ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر ادویات کے جسم سے کولیسٹرول کو کیسے ختم کیا جائے؟
گیند اور شارٹ رن کی تبدیلیاں
جان بوجھ کر گیند پر تھوک کے استعمال پر گیند تبدیل نہیں کی جائے گی۔ اگر تھوک کے استعمال کے بعد گیند کی ساخت میں تبدیلی ہوتی ہے تو امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے سکتا ہے۔ تیسری تبدیلی میں جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر بیٹنگ سائیڈ پر 5 پنالٹی رنز کے ساتھ اسٹرائیک کا فیصلہ بولنگ سائیڈ کرے گی۔ امپائر بولنگ سائیڈ سے مشورہ کرے گا کہ شارٹ رن کے بعد وہ کس بیٹر کو اسٹرائیک پر لینا چاہیں گے۔
کیچ کے ریویو میں تبدیلی
آئی سی سی نے فیئرنس آف کیچ کے ریویو میں بھی تبدیلی کی ہے۔ اس تبدیلی کے ذریعے اگر امپائر کو کیچ پکڑنے پر شک ہو تو تھرڈ امپائر نوبال کے ساتھ کیچ کو بھی ریویو میں چیک کرے گا۔ اس سے قبل تھرڈ امپائر پہلے نوبال چیک کرتا تھا اور نوبال کی صورت میں کیچ کا ریویو چھوڑ دیا جاتا تھا۔ نئے رولز کے مطابق نوبال پر فیئر کیچ کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ کو نوبال کا ایک رن ملے گا، اور فیئر کیچ نہ ہونے کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ نے جتنے رنز لیے ہوں اتنے ہی ملیں گے۔








