ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی، آیت اللّٰہ خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر کا بیان
تہر ا ن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سہولیات کا فقدان تھا، نواڑ کی چارپائیاں تھیں، پنکھے پرانے ہوا کم گھوں گھوں زیادہ کرتے تھے، آپ کی محبت کا شکریہ۔ بعض باتیں دل میں اتر جاتی ہیں
امریکہ کا کردار
روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اس جنگ میں اس لیے داخل ہوا کہ اسے لگا اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اسرائیل مکمل تباہ ہوجاتا۔ امریکہ کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف کا اعلان
فتح کی مبارکباد
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ صہیونی ریاست کے خلاف فتح پر ایرانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بلند بانگ دعوؤں کے باوجود ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: تائیوان پر حملے کی صورت میں چین کو نتائج کا اندازہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
قوم کی اتحاد
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 9 کروڑ نفوس پر مشتمل قوم متحد، ایک آواز، شانہ بشانہ کھڑی ہو کر افواج کی حمایت میں پیش پیش رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جانب سے حملہ، متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاع نے مزید 9 بیلسٹک میزائل اور 33 ڈرون تباہ کر دیئے
قوم کا ممتاز کردار
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے ممتاز کردار کا مظاہرہ کیا اور دنیا کو دکھا دیا کہ جب وقت آئے تو یہ قوم ایک آواز بن کر اُبھر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا
ایرانی افواج کی کامیابی
انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج اسرائیل کے کثیر سطح کے دفاعی نظام کو توڑنے میں کامیاب رہی۔
امریکہ کی ناکامی
آیت اللّٰہ خامنہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن وہ کچھ زیادہ حاصل نہیں کرسکا۔ امریکی صدر ٹرمپ شومین شپ چاہتے تھے، ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو آگے بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔








