ہم اللہ کی تلواریں، چن چن کر دشمن ماریں۔ سن لے دنیا، سن لے دشمن ’’پاکستان‘‘ آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا۔

نیا ملی نغمہ "P.A.K.I.S.T.A.N"
لاہور (طیبہ بخاری سے) پاکستان کی مسلح افواج کے شعبۂ تعلقات عامہ (ISPR) نے نیا ملی نغمہ "P.A.K.I.S.T.A.N" ریلیز کر دیا ہے۔ اس نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار اسرار شاہ نے اپنی پرجوش آواز میں پیش کیا ہے۔ یہ نغمہ قومی عزم، اتحاد، بھائی چارے اور حب الوطنی کا طاقتور پیغام لیے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کو عظیم کامیابی پر مبارک باد، مسلح افواج نے سر فخر سے بلند کر دیا: ہارون اختر
ثقافت اور اتحاد کا پیغام
نغمے کی ویڈیو میں پاکستان کے مختلف خطوں، ثقافتوں، اور مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے دکھایا گیا ہے، جو ایک پرامن، مضبوط اور متحد پاکستان کی تصویر پیش کرتا ہے۔ نغمے کے بول "P.A.K.I.S.T.A.N" پاکستان کے ہر حرف کو ایک معنی خیز جذبے سے جوڑتے ہیں، جیسے:
P: Peace (امن)
A: Alliance (اتحاد)
K: Kindness (مہربانی)
I: Integrity (دیانتداری)
S: Strength (قوت)
T: Trust (اعتماد)
A: Aspiration (حوصلہ)
N: Nationhood (قومیت)
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کے بارے میں بڑا بیان جاری کر دیا
نغمے کا مقصد اور پیغام
آئی ایس پی آر کے مطابق "یہ نغمہ نہ صرف ایک موسیقی کا نمونہ ہے بلکہ یہ پاکستان کے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی ایک کوشش بھی ہے تاکہ قوم میں اعتماد، قربانی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔ نغمے میں دشمن کو پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔
پاکستان کے تمام قومیتیں پشتون، سندھی، بلوچی، پنجابی، گلگتی اور کشمیری ایک پرچم تلے متحد ہیں۔ پاکستان صرف ایک ملک نہیں، بلکہ ایک نظریہ ہے جو اسلام اور اس کی اقدار پر قائم ہے: "لا الہ الا اللہ ہر دَم اٹھتی آواز سن پاکستان سے"، نغمے کا مرکزی پیغام اور قوم کے اتحاد کی پہچان ہے۔
نغمے میں بہادری، جرأت اور حب الوطنی کی لازوال کہانی سنائی گئی ہے۔ دشمن یاد رکھے کہ ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر مادرِ وطن پر آنچ آئی تو خاموش نہ رہیں گے۔ نیا نغمہ، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کا اظہار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان
گلوکار کا بیان
گلوکار اسرار نے نغمے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا "یہ نغمہ میرے دل کے قریب ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ ہر پاکستانی کے دل میں امید، حوصلہ اور فخر جگائے۔"
یہ بھی پڑھیں: 25 اپریل کو ہوگا آسمان پر مسکراتے چہرے کا حیران کن نظارہ، کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا منظر دیکھا؟ دلچسپ خبر آگئی
سوشل میڈیا پر مقبولیت
ملی نغمہ "P.A.K.I.S.T.A.N" سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور عوام کی جانب سے اسے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
نغمے کی ویڈیو
P.A.K.I.S.T.A.N - ISPR کا نیا نغمہ معروف گلوکار اسرار کے ذریعے، جو قومی عزم، اتحاد اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے: