کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی میں تیز بارش کا آغاز
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقے کاٹھور، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے اعلیٰ عہدیدار کی ٹرمپ سے بات چیت کی کوشش، لیکن کس معاملے پر؟ بڑا دعویٰ
بارش کی شدت اور مقامات
گلشن حدید میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیر، صفورا، ماڈل کالونی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہو رہی ہے۔ ڈیفنس، اسکیم 33 اور نارتھ ناظم آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے، شارع فیصل کے علاوہ طارق روڈ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا سے آنے والی سرکاری مشینری ضبط کر لی
بجلی کی بندش
سرجانی ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی، طارق بن زیاد سوسائٹی ملیر میں بھی بجلی بند ہوگئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم دیدیا
موسم کی بہتری
شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ خیال رہے کہ کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ماہرین کی پیشگوئی
میٹرولوجسٹ انجم نذیر کے مطابق ہفتے کو تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ شہر میں اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی گجرات میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ہوا کا کم دباؤ آئندہ دنوں سندھ میں بارش کا باعث بنے گا، بارش کی وجہ سے سندھ کے بیشتر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔