ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کا انکشاف
اسرائیل کا معاشی نقصان
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا نوجوان بھارتی ہسپتال میں چل بسا، انتظامیہ کا میت دینے سے انکار
جی ڈی پی میں کمی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ ایران سے جنگ کے دوران اسرائیل کی جی ڈی پی میں ایک فیصد کمی کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ملک کو یہ بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ائیرلائن سے تنازع: سوسائٹی آف ائیرکرافٹ کے صدر اور سیکرٹری ملازمت سے برطرف
انفراسٹرکچر کو نقصان
دوسری جانب اسرائیلی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ جنگ نے اسرائیل میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت میں ہونے والے AVC والی بال نیشنز کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
وزیر اعظم نیتن یاہو کا بیان
ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف فتح نے امن کے دروازے کھول دیے ہیں۔ انہوں نے اس فتح کو امن معاہدوں میں ڈرامائی توسیع کے موقع کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ ہم اس پر بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔
یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی شکست
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہمیں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی شکست کا موقع ملا ہے، جسے ہم ضائع نہیں ہونے دیں گے۔








