ہمارے ساتھ عام شہری بھی شامل ہوجاتے، بسکٹ، پکوڑے، چپس بنوا کر لاتے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فوجیوں کا آتے جاتے استقبال کرتے

جنگ کے دوران نوجوانوں کی فوجی تربیت

مصنف:رانا امیر احمد خاں
قسط:79

نوجوانوں کی فوجی تربیت کے ضمن میں نوجوانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ پاکستان یوتھ موومنٹ کے مرکزی دفتر، فضل بلڈنگ کوپر روڈ لاہور، آ کر اپنے کوائف کا اندراج کروا لیں۔ نام درج کروانے والوں میں کالجوں کے طلباء و طالبات شامل تھے۔ جنرل ٹکہ خان کے ایک بیٹے بھی ہمارے پاس اپنا نام درج کروانے آئے۔ اس وقت کے معروف وکیل جسٹس (ر) اخلاق احمد کے صاحب زادے رضا کاظم ایڈووکیٹ نے ہمارے آفس تشریف لا کر اپنی خدمات نوجوانوں کو فوجی تربیت دینے کے لیے پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز نے 13سالہ کرکٹر کو اپنی ٹیم کے لیے خرید لیا

واہگہ بارڈر دیہات کے متاثرین کی مدد

اگلے روز یوتھ موومنٹ کے سابق سیکرٹری جنرل ایم اے ایم صدیقی نے فون کر کے بتایا کہ واہگہ بارڈر سے متصل جنگ سے متاثرہ دیہات سے نقل مکانی کرکے لاہور شہر میں کسمپرسی کی حالت میں سینکڑوں دیہاتی دریائے راوی کے کنارے راوی پارک میں بے سرو سامانی کی حالت میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ وہ ان کے لیے راشن کا انتظام کر رہے ہیں، جسے دیہاتیوں میں تقسیم کرنے کے لیے اچھے مخلص دوستوں کی ڈیوٹی لگائی جائے۔ چنانچہ مردان سے تعلق رکھنے والے نور بادشاہ نامی نوجوان رضا کار جو اُس وقت میرے پاس تشریف رکھتے تھے، اپنی خدمات پیش کرنے پر انہیں یہ کام سونپا گیا کہ وہ جنگ سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا فریضہ انجام دیں، جو انہوں نے بخوشی قبول کیا۔

3 دن تک یوتھ موومنٹ کی جانب سے دیہاتی بھائیوں میں راشن تقسیم کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں حکومت نے سیکیورٹی کے پیشِ نظر اور بھارتی بمباری سے بچانے کے لئے انہیں وہاں سے دوسرے ضلعوں میں شفٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

طالبات کے لیے ہوم نرسنگ کی تربیت

محمد علی خان ہوتی وزیر صحت مغربی پاکستان جو کبھی مردان یوتھ موومنٹ کے صدر بھی رہ چکے تھے، نے 1947ء میں پاکستان کے حق میں صوبہ سرحد میں ہونے والے ریفرنڈم میں خدمات انجام دی تھیں۔ اُن سے بات کر کے میو ہسپتال کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھ کر درخواست کی گئی کہ یوتھ موومنٹ کی جانب سے بھیجی جانے والی طالبات کو جنگی خدمات کے لئے تیار کرنے کے لیے ہوم نرسنگ تربیت کا فوری انتظام کیا جائے۔ اس طرح میو ہسپتال میں ہماری 30 طالبات کے لئے ہوم نرسنگ کا تربیتی کورس شروع کر دیا گیا۔

ایسا ہی ایک کورس حجاز ہسپتال گلبرگ کی لیڈی ڈاکٹر نے بھی یوتھ موومنٹ کے آفس تشریف لا کر ہوم نرسنگ کی ٹرینگ کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔ اس طرح اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حجاز ہسپتال میں بھی طالبات کے لئے ہوم نرسنگ ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔

فوجیوں کی تواضع کے لیے کینٹینوں کا قیام

جنگ شروع ہونے کے 3 روز بعد مغربی پاکستان کی یوتھ موومنٹ کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس منعقد کر کے فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ موومنٹ کی جانب سے شالامار باغ کے مین دروازے کے باہر سڑک کے ساتھ اور راوی پل سے سوگز پہلے لاہور میں واہگہ بارڈر پر آنے والے فوجیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے اُن کی چائے بسکٹ سے تواضع کرنے کا اہتمام کیا جائے۔ چنانچہ اس ضمن میں شالیمار باغ کے دروازے کے ساتھ باہر برلب سڑک اور راوی پل سے پہلے دو کینٹینیں قائم کی گئیں۔

جہاں یوتھ موومنٹ کے کارکنوں اور عہدیداروں نے 3 ماہ تک بڑی جانفشانی سے خدمات انجام دیں۔ فوجی جوانوں کی تواضع اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی میں ہمارے ساتھ عام شہری بھی شامل ہوجاتے تھے۔ کچھ لوگ بسکٹ، پکوڑے، چپس بنوا کر ساتھ لاتے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فوجی بھائیوں کا آتے جاتے استقبال کرتے تھے.

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...