سالگرہ منانے کے لیے جھیل میں جانے والوں کی کشتی الٹ گئی، 8 افراد ہلاک
کیلیفورنیا میں کشتی الٹنے کا واقعہ
کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیلیفورنیا کی جھیل میں کشتی الٹنے سے کئی افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی کے روز دلہا لاپتہ ہوگیا
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کیلیفورنیا کی جھیل طاہو (Tahoe) میں 2 روز پہلے کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: منفرد اسلوب کے شاعر جون ایلیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے
حادثے کی وجوہات
یہ حادثہ پاکستان کے علاقے سوات میں ہونے والے واقعے سے ملتا جاتا ہے کیونکہ جھیل میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوئی اور جھیل میں لہریں 10 فٹ بلندی تک چلی گئیں، اس دوران طوفانی بارش اور اولے بھی برسے۔
کشتی میں سوار افراد
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی پر سوار افراد سالگرہ منانے کے لیے جھیل کی سیر کو گئے تھے، اس دوران طوفان کے باعث کشتی الٹ گئی جس کی وجہ سے 8 افراد جان سے چلے گئے۔








