لوئر دیر: کباڑ کے گودام میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
دھماکے کا واقعہ
لوئر دیر کے علاقے خال مارکیٹ میں واقع ایک کباڑ کے گودام میں دستی بم پھٹنے سے دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے دہری شہریت والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
امدادی کارروائیاں
نجی ٹی وی دنیانیوز نے ریسکیو 1122 کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اور آر ایچ سی خال ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں منفی درجہ حرارت، گیس پائپ لائن منجمد، سپلائی متاثر
مہلوکین کی شناخت
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت روئیداد، امین اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقے کی سیکیورٹی صورتحال
واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔








