لاہور: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان ہلاک

واقعہ کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں گزشتہ رات تھانہ نشتر کی حدود میں ہونے والے ایک اور مبینہ مقابلے میں دو زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: تکالیف سانجھی تھیں، کوئی بناوٹ نہ تھی،ہماری دوستی مثالی تھی اب ایسی دوستی خواب رہ گئی ہے،ماضی انسان کو زندہ رکھنے میں مدد دیتا ہے
تھانہ نشتر اور سی سی ڈی کی کارروائی
نجی ٹی وی دنیانیوز نے سی سی ڈی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ مقابلہ ماڈل ٹاؤن سی سی ڈی ٹیم کی جانب سے کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو تفتیش اور ریکوری کے سلسلے میں نشتر تھانے کی حدود میں لے جایا گیا تھا کہ اس دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایرانی حکومت کے اندرونی سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتیں
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دونوں زیرِ حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور بعد ازاں ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش
سی سی ڈی کے مطابق ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گئے۔ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد انہیں گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کرے گی۔