جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر

جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری کردی۔ جیولن تھرو کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ارشد ندیم کی 1370 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے، انہوں نے پیرس اولمپکس کے بعد رواں برس صرف ایک ایونٹ میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلٹ ٹرین اور جدید ریلوے نیٹ ورک سمیت معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے: مریم نواز
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ارشد ندیم کی رینکنگ بہتر نہ ہوئی۔ اس کے علاوہ ستمبر میں ورلڈ چیمپئن شپ سے قبل ارشد ندیم نے 2 سے 3 ایونٹس میں شرکت کرنا ہے، رواں برس ارشد کے رینکنگ پوائنٹس سے بہتری کی امید ہے۔
دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ
دوسری جانب بھارت کے نیرج چوپڑا نے گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر سے پہلی پوزیشن چھین لی اور نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹر 1431 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جرمنی کے جولین ویبر 1407 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔