الیکٹرک بس پراجیکٹ، دور دراز اضلاع کو پہلے ای بسیں دینے کا حکم، ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز

جنوبی پنجاب کے اضلاع کے لئے ای بسوں کی فراہمی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دیا اور دوردراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی اور الیکٹرک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طاہر اشرفی نے ریاست سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا

نئے روایات کا آغاز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی۔ پہلے مرحلے میں آنے والی 240 ای بسیں نسبتاً پسماندہ اضلاع کو فراہم کر دی جائیں گی۔ لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کے لیے 500 ای بسوں کی فراہمی اگست سے اکتوبر تک ہوگی۔ نومبر سے دسمبر تک پنجاب میں 600 الیکٹرک بسیں مزید آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا فیصل کا پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں انکشاف

پنجاب کلین ایئر پروگرام

پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور لاہور کو 400 الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔ گوجرانوالہ بی آر ٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ گوجرانوالہ میں بی آر ٹی کو پورے شہر اور مضافات سے منسلک کرنے کے لیے 80 فیڈر بسیں چلائی جائیں گی۔ راہوالی تا ایمن آباد تقریباً 22 کلومیٹر طویل بی آر ٹی سسٹم پر 28 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شکار پور میں 3 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ

گوجرانوالہ بی آر ٹی سسٹم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ میں بی آر ٹی کے روٹ پر ٹریفک کو سمارٹ سلوشن سے کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔ گوجرانوالہ بی آر ٹی کے لیے 4 الیکٹرک بس ڈپو قائم کیے جائیں گے۔ فیصل آباد میں اورنج لائن اور ریڈ لائن ٹرانسپورٹ سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ریڈ لائن بس سروس 23.4 کلو میٹر طویل اور 24 اسٹیشن پر مشتمل ہوگی۔ اورنج لائن 29 کلومیٹر طویل 21 اسٹیشن پر مشتمل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو کتنا مالی نقصان ہو گا؟ حیران کن انکشاف

عوامی افادیت کے پراجیکٹس کی شروعات

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر فیڈمک سے سلامی چوک تک روٹ بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو عوامی افادیت کے تمام پراجیکٹس بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت کی اور ای بسوں کے روٹس عوام کی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ سسٹم روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

عوامی ضروریات کی ترجیح

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوامی ضروریات کا تعین کرکے بسیں دینا چاہتے ہیں، صرف عوام کے لیے سوچنا ہے۔ تمام اضلاع میرے لیے برابر ہیں، ترقی کے سفر میں یکساں مواقع اور سہولتیں ملنی چاہئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...