اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا حکم

ہائی کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے اور اس کے تمام اختیارات اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی) کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالتی سماعت
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 2 رٹ پٹیشنز پر سماعت کی جن میں 2015 میں جاری کردہ سی ڈی اے کے ایک سٹیچوری ریگولیٹری آرڈر (ایس آرو) کو چیلنج کیا گیا تھا، جس میں اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر واقع پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر رائٹ آف وے چارجز (بڑی شاہراہوں سے براہِ راست رسائی) عائد کیے گئے تھے۔