آئی سی سی کا وائیڈ بال قانون میں تبدیلی کا فیصلہ، ٹرائل کا آغاز جلد ہوگا

آئی سی سی کا نیا قانونی ٹرائل
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کے لیے وائیڈ بال کے قانون میں تبدیلی کیلئے ٹرائل شروع کرنے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کندھکوٹ میں مسافر ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
نیا معیار کیا ہوگا؟
آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق اب وائیڈ کا تعین بیٹر کی گیند پھینکے جانے کے وقت موجودہ پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، چاہے بیٹربعد میں آف سائیڈ کی طرف چلا جائے۔ نیا معیار لیگ سائیڈ پروائیڈ قراردینے میں امپائرز کی مدد کرے گا۔ اس مقصد کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا مارکر لائن کو پوپنگ کریز تک بڑھایا جائے گا تاکہ فیصلہ واضح ہو سکے۔
قانون میں تبدیلی کی وجوہات
قانون میں یہ تبدیلی بیٹرز کے پوزیشن بدلنے سے وائیڈ گیندیں بڑھنے کے رجحان کو روکنے کیلئے کی جا رہی ہے، جو بولرز کو اضافی فائدہ دے گی۔