کہ ایران چند ماہ کے اندر یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: رافیل گروسی
ایران کی ایٹمی سرگرمیاں
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران چند ماہ کے اندر یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کا احترام، حکومت پاکستان کا افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا اعلان
امریکی حملوں کا اثر
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے نتیجے میں انہیں نقصان پہنچا تھا، لیکن وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں سول ڈیفنس کی مشق، شام 7:30 بجے پانچ مقامات پر سائرن بجائے جائیں گے
اقوام متحدہ اور امریکی دعوے
اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں ادارے کے سربراہ کا بیان وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی نفی کرتا ہے کہ امریکی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو برسوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔
ایران کا جواب
یاد رہے کہ ایران نے آئی اے ای اے کی جانب سے بمباری کی جگہوں کے معائنہ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ نے جوہری توانائی کے نگراں ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا قانون منظور کر لیا ہے۔








