شاہین آفریدی کی حارث رؤف کو مزاحیہ وارننگ

شاہین آفریدی کی دلچسپ بات چیت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ساتھی باؤلر حارث رؤف کو بگ بیش لیگ (BBL) سیزن 15 میں ڈیبیو سے قبل دلچسپ انداز میں خبردار کر دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں شاہین آفریدی نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ حارث رؤف مجھ پر بگ بیش میں باؤلنگ کرنے کی ہمت نہ کرے۔ اگر اُس نے ایسا کیا تو میں اُسے بہت سارے چھکے ماروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے پاکستان کو 100 میزائل دے کر اس کی طاقت بڑھا دی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اہم وکٹیں

شاہین سے پوچھا گیا کہ وہ بابر اعظم، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر میں سے کس بلے باز کی وکٹ کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں؟ انھوں نے جواب دیا، "میرے لیے تو تینوں اہم ہیں۔ میں کسی ایک کو منتخب نہیں کروں گا کیونکہ تینوں اپنی ٹیموں کے کلیدی کھلاڑی ہیں۔ میں چاہوں گا کہ ان تینوں کو آؤٹ کروں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس سال چھ یا سات پاکستانی کھلاڑی بگ بیش میں کھیل رہے ہیں، اور میں واقعی ان کے خلاف کھیلنے کا منتظر ہوں۔ ہم سب ابھی PSL میں ایک ساتھ کھیل کر آئے ہیں، اور یہ سب پاکستان کے بڑے نام ہیں جو کئی سالوں سے پرفارم کر رہے ہیں۔

چیلنج اور مواقع

شاہین نے مزید کہا، "یہ ایک زبردست چیلنج ہوگا اور میں سمجھتا ہوں کہ جب ہم بابر، رضوان یا کسی اور کے آمنے سامنے آئیں گے، تو شائقین، خاص طور پر پاکستانی فینز، اس لمحے کو خوب انجوائے کریں گے۔ امید ہے ہم سب اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور بڑا ہجوم جمع ہوگا۔"

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...