وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا انکشاف کر کے کرکٹ حلقوں میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا

وریندر سہواگ کا حیران کن انکشاف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا انکشاف کر کے کرکٹ حلقوں میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں جارحانہ بلے بازی کرنے والے بیٹر وریندر سہواگ نے نہ صرف امپائرز کو دوران میچ رشوت دینے کا اعتراف کیا بلکہ ویڈیو میں اپنے قصے سناتے دکھائی دیے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے دوران ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر ایک شخص گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
پیڈز کا تحفہ اور رشوت کا اعتراف
وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ 'سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر اور میں ایک ہی کمپنی کے پیڈز پہنتے تھے۔ جنوبی افریقی امپائر روڈی کرٹزن کو ویسے ہی پیڈز اپنے بیٹے کے لیے بھی چاہیے تھے۔ امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ میں یہ پیڈز کہاں سے خرید سکتا ہوں؟ جس پر میں نے کہا کہ آپ کو کس لیے چاہیے؟ روڈی کرٹزن نے بتایا کہ انہیں یہ پیڈز اپنے بیٹے کے لیے چاہیے'۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'میچ ختم ہوتے ہی میں نے وہ پیڈز اتار کر امپائر روڈی کرٹزن کو گفٹ کر دیے، جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کے پیڈز نہیں چاہیے تو میں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں یہ میری طرف سے آپ کے بیٹے کے لیے گفٹ ہیں'۔
یہ بھی پڑھیں: دو بچوں نے 1959 سے بوتل میں موجود ’محبت نامہ‘ ساحل پر سیر کے دوران دریافت کرلیا۔
امپائر ڈیوڈ شیفرڈ کا واقعہ
مزید کہا کہ 'امپائر نے میرا شکریہ ادا کیا، میں نے امپائر روڈی کرٹزن سے کہا بس مجھے ایک میچ میں آؤٹ نہ دینا، انہوں نے پھر ایک نہیں بلکہ 2 سے 3 میچز میں مجھے آؤٹ نہیں دیا'۔ وریندر سہواگ نے امپائر ڈیوڈ شیفرڈ کے بارے میں بھی ایک اور واقعہ سنایا، جس میں انہوں نے کہا کہ 'ڈیوڈ شیفرڈ امپائرنگ کرنے کے لیے بھارت میں موجود تھے، ایک میچ میں وہ لیگ امپائر کی ذمہ داری نبھا رہے تھے'۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جزیرے پر ماحول دشمن غیر مقامی سانپ
آئس کریم کی مدد
انہوں نے مزید کہا کہ 'جب میں ڈیوڈ سے بھارت کی میزبانی سے متعلق سوال کیا تو اس نے کہا مجھے آئس کریم کھانے کے لیے نہیں مل رہی'۔ سہواگ نے وضاحت کی کہ 'میں نے امپائر ڈیوڈ شیفرڈ سے پوچھا کہ ایسا کیوں ہے؟ تو اس نے جواب دیا کہ کیٹرز مجھے آئس کریم نہیں دے رہے، تو پھر میں بریک کے بہانے اندر گیا اور کیٹرز کے ہیڈ کو بلا کر اسے کہا کہ امپائر روم میں اگر ونیلا، چاکلیٹ اور اسٹابیری آئسکریم چائے کے وقفے میں نہ ملی تو تمھاری نوکری گئی'۔
بھارتی بلے باز نے مزید بتایا کہ 'جب میں چائے کے وقفے کے بعد ڈیوڈ شیفرڈ کے پاس واپس آیا تو میں نے اُس سے پوچھا کہ آئس کریم کیسی تھی تو اس نے کہا کہ آئس کریم کے بارے میں تمھیں کیسے پتہ چلا؟ میں نے جواب دیا کہ آئس کریم کا انتظام میں نے ہی کروایا تھا۔' جس پر اس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پوچھا کہ اس کے بدلے میں کیا چاہتے ہو تو میں نے اس سے کہا کہ بس ایک بار مجھے آؤٹ مت دینا۔
پرانے الزامات اور امپائرز کی موت
خیال رہے کہ وریندر سہواگ نے وائرل ویڈیو میں جن 2 امپائرز پر رشوت کے الزامات عائد کیے ہیں وہ دونوں امپائرز انتقال کر چکے ہیں۔ امپائر ڈیوڈ شیفرڈ 2009 میں جب کہ روڈی کرٹزن 2022 میں ٹریفک حادثے میں چل بسے تھے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی وریندر سہواگ امپائرز کو رشوت دینے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں، جس میں وہ بھارت کا دورہ کرنے والے امپائرز کو مفت میں کھانا کھلانے یا پھر انہیں دیگر سہولیات فراہم کرنے کے عوض آؤٹ نہ دینے کا کہتے رہے ہیں۔